لاہور (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کی زد میں آ کر شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں اور فوجی آفیسرز نے شرکت کی۔ جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے لیفٹیننٹ فہد ، حوالدار سلیم خان اور سپاہی کاشف الحق شہید ہو گئے۔
ان کی میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان لے جایا گیا جہاں پولو گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی، شہدا کی نماز جنازہ میں فوجی آفیسرز سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ فہد کا تعلق لاہور ، حوالدار سلیم خان کا شکارپور اور سپاہی کاشف الحق کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا۔ لیفٹیننٹ فہد کو آج مانگا منڈی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔