جنوبی وزیرستان: شدت پسندوں کی کارروائی، 2 اہلکار شہید

 South Waziristan

South Waziristan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کی کارروائی میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے نواحی گاں زترائی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا کیا گیا جس سے 2 سیکورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

واقعہ صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہیتاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔