جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے علاقے میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
دہشتگردوں نے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو اچانک نشانہ بنایا جس کے باعث فورسز کو فوری جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا۔
پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔