وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے بلند و بالا پہاڑوں تعینات پاک فوج کے جوان بھی یوم دفاع بھرپور انداز سے منا رہے ہیں۔ افغان سرحد کے قریب جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر مورچہ زن یہ فوجی، آج پاک دھرتی کے دفاع کا نیا عزم کر رہے ہیں۔
فوجی جوانوں نے ملی نغمے گائے اور رقص بھی کیا۔ جوانوں کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ کی طرح وہ پاک دھرتی کی جانب بڑھنے والے ہر برے قدم کو روک دیں گے۔