ٹانک گورنرسیکرٹریٹ فاٹا کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے متاثرین میں شمسی لیمپ تقسیم کئے گئے۔متاثرین کی بنیادی ضروریات زندگی پورا کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں گورنر سیکرٹریٹ فاٹا کے ڈیویلپمنٹ کے حکام سمیت پولیٹیکل انتظامیہ اور متاثرین جنوبی وزیرستان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں گورنر سیکرٹریٹ فاٹا کی جانب سے متاثرین جنوبی وزیرستان میں سولرلیمپ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنرسیکرٹریٹ فاٹا کے ڈائریکٹر حلیم خان کا کہناتھا کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں جہاں بھی متاثرین بنے ہیں۔ان متاثرین کو صحت اور زندگی کے دیگر تمام ضروریات پورا کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔تاکہ متاثرین دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے کئے جاسکیں۔