جنوبی وزیرستان : ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے

South Waziristan

South Waziristan

وزیر ستان (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا۔

دھماکہ خیزمواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ فورسز کی گاڑی جیسے ہی قریب پہنچی اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔