جنوبی وزیرستان : ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

South Waziristan

South Waziristan

وزیرستان (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی ہے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی ہے۔

خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ 17 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست قبائلی جرگے کے حوالے کر دی ہے، مطلوب افراد کو حوالے نہ کیا گیا تو کارروائی ہو گی۔ پولی ٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کچھ غیر ریاستی عناصر امن کو خراب کر رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔