وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 8 جوان زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سکائوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
صبح سویرے جب جنوبی وزیرستان سکائوٹس کی گاڑی وانا بائی پاس سے گزر رہی تھی تو اسے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنایا گیا۔
گاڑی میں سوار سکائوٹ کے 8 جوان زخمی ہو گئے جن میں 2 کی حالت نازک ہے ، زخمیوں میں حولدار سعید الامین ، لائس نائیک اقبال حسین ، سپاہی رحمٰن اللہ ، اختر زیب ، ظفیر شاہ ، حنظلہ ، عابد حسین اور محمد عارف شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پہ سکائوٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سپاہی عابد حسین اور محمد عارف کی حالت نازک ہے۔