جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی نے بیسویں صدی کے اوائل میں اپنی نو آبادیاتی افواج کے ذریعہ ہیریرو اور ناما کے عوام کی ‘نسل کشی‘ کے جرائم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
ہیریرو اور ناما کو اب نمیبیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر جنوبی مغربی افریقہ میں نوآبادیاتی جرائم کی سرکاری معافی کی التجا نامیبیا کی پارلیمنٹ میں ایک تقریب کے دوران کریں گے۔
جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق جرمنی ایک اعشاریہ ایک ارب یورو کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعہ متاثرین کی اولاد کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے مندوبین نے پانچ سالوں سے زیادہ عرصہ تک مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔