جنوب مغربی چین میں شدید بارشیں اور سیلاب، نظام زندگی متاثر

Floods

Floods

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، کئی علاقوں میں بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ چین کے جنوب مغربی علاقے Sanquan میں 3 روز سے ہونے والی بارشوں سےجل تھل ایک ہو گیا۔

بارشوں کی وجہ سے آنے والا سیلاب Sanquan کی 100 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب ہے ، پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بلاک ہو گئیں ، کئی علاقوں میں بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔