جنوبی میکسیکو میں شدید بارشیں جاری

 Heavy Rains

Heavy Rains

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) بارشوں کے باعث ساحلی سیاحتی شہر اکاپلکو میں مٹی کے تودے بھی گرے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ بارشوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے اور ملک کے ساحلی علاقوں میں کھانے پینے اور دوسری اشیا کی قلت کا خدشہ ہے۔

امریکی نیشنل ہری کین سنٹر کے مطابق طوفان کی شدت میں کمی آ رہی ہے اور جب وہ زمین تک پہنچے گا تو اس کی شدت میں مزید کمی آ چکی ہو گی اور کسی بڑی تباہی کا خطرہ نہیں ہو گا۔