بوئوان (جیوڈیسک) فلپائن کے جنوبی علاقے میں سمندری طوفان ’’سینیانگ‘‘ نے تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک، بیسیوں لاپتہ اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
جزیرے صنوائیو میں 80 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب درخت، بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔
شدید بارش بھی جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب اہم سڑکیں بند ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔