جنوبی پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے آج اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے۔چوہدری خالد محمود

Chaudhry Khalid Mahmood

Chaudhry Khalid Mahmood

لیہ (ایم آر ملک) جنوبی پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے آج اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے 11 مئی کو عوام کے حق خود ارادیت پر ڈاکہ ڈالا گیا جعلی مینڈیٹ سے عوام پر حکمرانی کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے تحریک انصاف کے نوجوان رہنما چوہدری خالد محمود ارائیں نے ورکرز کی ایک میٹنگ میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ افتخار چوہدری نے عوامی اعتماد کا قتل کیا اور اُن کے حق کو سبوتاژ کیا گیا۔

اب عوام کے ریلے کوروکنا ممکن نہیں جس اسمبلی میں کسٹوڈین آف ہائوس جعل سازی سے اپنی کرسی پر متمکن ہو وہ اسمبلی اپنی مدت کیسے پوری کر سکتی ہے آج سب قافلے، سب راستے اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔