شمالی اٹلی (جیوڈیسک) جنوبی سوئٹزرلینڈ اور شمالی اٹلی میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سوئس حکام کے مطابق ڈاویسکو سارانگنو گاؤں میں ہلاک ہونے والی ان خواتین کی عمریں 34 اور 38 سال تھیں،،اٹلی میں ایک عمر رسیدہ شخص اور ان کی پوتی اس وقت ہلاک ہوئیں جب مٹی کے ایک بڑے تودے نے ان کے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ ہلاکتیں اٹلی کے علاقے سیر ڈی لیوینو میں ہوئیں۔
ہلاک شدگان میں ایک 70 سالہ شخص او ان کی 16 سالہ پوتی شامل ہیں ،،اٹلی میں 44 سالہ ایک تیسرے شخص کو ملبے سے نکال لیا گیا ،،خطے میں تیز بارشوں کے جاری رہنے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں نے متوقع سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
علاقے میں اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے جو عموماً پورے سال میں بھی یہاں نہیں ہوتی۔شمالی اٹلی میں ویگیوانو کے قریب دریائے ٹیسینوں کی سطح بڑھ گئی ہے اور پانی اس کے کناروں سے نکل کر باہر بہہ رہا ہے۔لیوگانو اور میگیری جھیلوں کی سطح بھی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔