بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے پٹانی میں شرپسندوں نے 6 سکول نذر آتش کر دیئے حکام نے بتایا کہ ضلع تھنگ ینگ ڈی آنگ میں واقع ان سکولوں کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نذر آتش کیا گیا۔
واقعہ میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کی شناخت کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے یاد رہے کہ صوبہ پٹانی میں اکثر پرتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں۔