سوویت یونین کے خاتمے کے بعد پہلا روسی راکٹ خلا میں روانہ

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے طویل عرصے کے بعد خلا سے دوبارہ ناطہ جوڑتے ہوئے سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اپنا پہلا راکٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔

روسی سائنسدانوں نے طویل عرصے اور متعدد بار ملتوی کئے جانے کے بعد آخر کار ’’انگارا‘‘ نامی راکٹ کو خلا میں روانہ کیا۔ روسی خلائی ادارے کے ترجمان کے مطابق راکٹ صرف 21 منٹ میں اپنے ٹارگٹ تک پہنچ گیا، جو زمین سے 5700 کلومیٹر دور ہے۔