خلائی کیپسول سویوز کی کامیاب فضائی سفر کے بعد بحفاظت لینڈنگ

Soyuz Space Capsule

Soyuz Space Capsule

قازقستان (جیوڈیسک) خلائی کیپسول سویوز دو روسی اور ایک امریکی خلاباز کو لے کر بحفاظت زمین پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ ماہ گزار کر دو روسی الیگزنڈر ساموکوتایوو، ایلینا سیرووا اور ایک امریکی خلاباز بیری ویلمور نے سویوز کیپسول کے ساتھ قازقستان میں کامیاب لینڈنگ کی۔

خلائی سٹیشن پر موجود تین خلا بازوں کا ساتھ دینے کے لیے ستائیس مارچ کو دو مزید خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچیں گے۔