گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) ایس ایس پی ٹریفک ریجن گوجر انوالہ محمد آصف ظفر چیمہ نے گذشتہ روز ٹریفک پولیس گجرات کے افسران و ملازمین سے دربار میں خطاب کرتے ہو ئے ہدایات دیں پی آر او بلال ثاقب کے مطابق گجرات ٹریفک پولیس سے ایس ایس پی نے کہاکہ کرپشن اور ناجائز چالان ڈیوٹی میں غفلت لاپروائی کو کسی بھی صورت برداشت نہ کیا جائے گاـ لائسنس میرٹ پر ٹیسٹ لے کر جاری کئے جائیں لائسنس برانچ میں ٹائوٹ مافیا کے خًلا ف قانونی کاروائ کی جائے گی عوام کے ساتھ خوش اخلاق سے پیش آئیں ٹریفک کی روانی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جائیں انہو ںنے مزید ہدایت کی کہ کا لے شیشے والی گاڑیوں ، غیرنمونہ سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیاں، نیلی بتی او رکم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائےـ
انہوںنے بطور چیف ٹریفک آفیسر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل مہم کو جاری رکھا جائے اس موقع پر انہیں بتایا گیاکہ اس مہم کے نتیجے میں86 بلیک شیشوںوالی گاڑیوں ، 358بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں/موٹر سائیکلوں ، 143غیر مجاز گاڑیوں / موٹرسا ئیکلوں پر لگی گرین نمبر پلیٹس اور 580غیر رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ سی ٹی او کے مطابق محرم الحرام میں خصوصی طور پر عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے
تاکہ کسی بھی مشکوک گاڑی و فرد کی بروقت نشاندہی ہو سکے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ تاکہ ہماری سڑکوں پر کسی قسم کی بے قاعدگی نظر نہ آئے۔ اور اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داری نباتے ہوئے ٹریفک کے بہائو کی بلا تعطل روانی ہوسکےـ