نیویارک (جیوڈیسک) ستاروں سے آگے کے جہاں کیسے ہیں، نئے راز کھولنے کی جستجو میں ایک اور بڑا قدم۔ انسان کا بنایا ہو اایک خلائی جہاز، نظامِ شمسی سے بھی آگے نکل گیا۔ 1977 میں ناسا نے ووئیجر voyager ون اور ٹو کے نام سے دو خلائی جہاز چھوڑے تھے۔ ان میں سے ایک، ووئیجر ون سورج سے قریبا دس ارب میل دور نظامِ شمسی سے باہر پہنچ چکا ہے۔
36 سال پہلے چھوڑا گیا یہ خلائی جہاز نظامِ شمسی کے مختلف سیاروں کے مدار سے ہوتا ہوا اب دیگر کہکشاوں کی جانب گامزن ہے۔ ناسا کے مطابق اب تک اس جہاز کے ذریعے سے انتہائی مفید معلومات ملیں اور آئندہ بھی امکان ہے کہ جب تک رابطہ باقی رہے گا، کائنات کے مزید راز کھلتے رہیں گے۔