امریکی، روسی اور جاپانی خلا نوردوں کی سوا گاڑی سویوز عالمی خلائی اسٹیشن سے جڑ گئی ہے۔
یہ خلائی گاڑی دو دن کے سفر کے بعد اسٹیشن سے جڑ گئی ہے جس میں امریکی خلا نورد کیٹ روبنز، روسی اناتولی ایوان شین اور جاپانی خلا نورد تاکویا اونی شی سوار ہیں جن کے ساتھ خلائی اسٹیشن میں موجود امریکی خلا نورد جیف ویلیئمز، روسی اولیگ اسکری پوچکا اور الیکسی اوچینین بھی شامل ہو جائیں گے۔
یہ خلائی گاڑی گزشتہ جمعرات کے روز قازقستان میں واقع اسٹیشن بائے کونور سے روانہ ہوئی تھی۔