اسپین : سنتیاگو میں ٹرین حادثہ، 77 افراد ہلاک ، 143 زخمی

Spain

Spain

اسپین (جیوڈیسک) اسپین کے شمالی شہر سنتیاگو میں ٹرین کے حادثے میں ستتر افراد ہلاک اور ایک سو تینتالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ سرکاری طور پر حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن ذرائع نے ایک خاتون کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرین پٹری سے اترنے سے پہلے دھماکا سنائی دیا۔

ٹرین کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جبکہ ایک بوگی سے دھواں نکلتا دیکھا گیا۔ امدادی ٹیمیں بوگیوں کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکال رہی ہیں۔ اسپین کے وزیراعظم ماریو راجوئے Mariano Rajoy نے ٹرین حادثے پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے وہ جائے حادثے کا دورہ بھی کریں گے۔