کابل (جیوڈیسک) سپین نے افغانستان میں اہم فوجی اڈے کا کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کی فوج کی جانب سے صوبہ بدغیس میں قالاتے نا فوجی اڈے کا کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کرنے کی تقریب میں سپینشن وزیر دفاع و پیداوار ہرروبنز بھی موجود تھے۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اڈے پر سپین اور نیٹو کے پرچم اتارتے ہوئے افغانستان کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپین افغانستان میں امن و امان اور خوشحال کیلئے اپنے عزم پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 2004 سے 29088 سپینی فوجیوں نے خدمات سرانجام دیں جن میں سے 98 اپنے مشن کی دوران ہلاک ہوئے۔
تقریب میں موجود صوبہ بدغیس کے گورنر احمداللہ علی زئی نے کہا کہ وہ سپین کی فوج اور حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے مشن کو بخوبی نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے انتہائی اہم اور تاریخی ہے کیونکہ ہم نے طویل عرصے سے اس دن کا بے چینی سے انتظار کیا تھا۔