میڈرڈ (جیوڈیسک) سپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں بل فائٹنگ کے سالانہ سین سیڈرو میلے کا آغاز ہوا جہاں پہلے ہی روز بپھرے بیل نے تین بل فائٹرز کو بُری طرح روند ڈالا۔ میڈرڈ کے لاس وینٹاس بُل رنگ میں شروع ہونے والے سالانہ بل فائٹنگ میلے میں بُل فائٹر میٹاڈور رِنگ میں اُترا تو چند سیکنڈوں میں غضیلے بیل کے عتاب کا شکار ہوا۔
جس نے ناصرف اسے بری طرح دھکیلتے ہوے زمین کی دھول چٹا دی بلکہ سینگوں پر اٹھاتے ہوئے زمین پر زور سے پٹخ بھی ڈالا۔ یہی حال بعد میں آنے والے دیگر دو بُل فائٹرز کا بھی ہوا
جنہیں غصے میں بپھری بیلوں نے بری طرح ٹکریں مارتے ہوئے زمین پر گرا دیا اور ان کے ساتھیوں نے موقع پر پہنچتے ہوئے بیل سے ان کی جان خلاصی کرائی۔ بل فائٹنگ میلے کے پہلے ہی روز بیلوں کے اس جارحانہ رویے کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے 35 سال میں پہلی بار اس ایونٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔