اسپین : کاتالان پارلیمنٹ میں سانحہ پشاور پر مذمتی قرارداد منظور

Catalan Parliament

Catalan Parliament

بارسلونا (جیوڈیسک) کاتالان پارلیمنٹ میں سانحہ پشاور کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

اسپین کے سب سے بڑے صوبے کاتالونیا کی کاتالان پارلیمنٹ میں سیاسی جماعت آئی سی وی کی ممبر پارلیمنٹ ’’سارہ ولا گالان ‘‘ کی طرف سے پیش کی جانے والی سانحہ پشاور کے خلافمذمتی قرارداداسپین کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کرلی ۔قرارداد پارلیمنٹ کے سیکرٹری نے پڑھ کر سنائی۔

ممبرز پارلیمنٹ نے پشاور کے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں اورا سکول ا سٹاف کے لواحقین سے اظہار افسوس کے لئے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے بروقت کئے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں سیکڑوں بچوں کی زندگی محفوظ بنانے اور تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پارلیمنٹ میںتمام سیاسی جماعتوں نے حکومت پاکستان، پاکستان آرمی اور عوام کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاروائیوں پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ممبر پارلیمنٹ سارہ ولا گالان نے آئی سی وی کے پاکستانی ممبر سعد مختار تارڑ اور امیگریشن سیکرٹری ’’گابی پوبلے ‘‘ کا سانحہ پشاور پرمذمتی قرارداد پیش کرنے کی مشاورت پر شکریہ ادا کیا۔

پارلیمنٹ کی طرف سے قونصلیٹ آفس بارسلونا کو اس اجلاس میںخصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ویلفیئر قونصلر بارسلونا محمد اسلم خان غوری اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے راجہ شفیق کیانی اور ڈاکٹر ہما جمشید نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

واضح رہے کہ اسپین کی سیاسی جماعت آئی سی وی کی ممبر کاتالان پارلیمنٹ ’’سارہ ولا گالان‘‘ حال ہی میں اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوا سپینش ایمبیسی اسلام آباد میںدرپیش مسائل کے حل کے لئے اپنے وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کر کے آئی ہیں۔