کاتالونیا (جیوڈیسک) اسپین کی سپریم کورٹ نے کاتالونیا پارلیمنٹ کی سپیکر کارمے کادیژ کو جیل کی سزا سنا دی ہے جبکہ قید سے بچنے کے لئے ڈیڑھ لاکھ یوروز ضمانت جمع کرانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ،گزشتہ روز کاتالونیا پارلیمنٹ کی سپیکر کارمے کادیژ سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں ان پرا سپین سے بغاوت ، ملک میں فسادات اور ملکی فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات لگائے گئے۔
کاتالان سپیکر نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بحثیت سپیکر اپنے فرائض ادا کئے، میں نے آرٹیکل 155 کو تسلیم کیا ہے، آزادی کی قراد داد کو پارلیمان میں منظور کروا کر کو ئی غلط کام نہیں کیا،میں سپیکر کا فرض ادا کر رہی تھی تاہم، سپریم کورٹ کے جج پابلو یانیرا نے فیسکالیا کی درخواست پر کاتالان سپیکر کو مشروط طور پر جیل بھیج دیا ،اب قید سے بچنے کےلئے انہیں ڈیڑھ لاکھ یورز ضمانت جمع کرانی ہوگی-
فیصلے کے بعد پہلے سے جیل میں موجود کاتالان حکومت کے برطرف نائب صدر جونکیرہ نے اسپیکر کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ “ہر اندھیری رات کے بعد اجالا آتا ہے”۔