میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کی ایک عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ انہیں ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے۔
اسرائیلی وزیر اعظم پر 2010 میں غزہ جانے والی فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرنے کے الزام میں وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔
حملے میں انسانی حقوق کی تنظیم کے ارکان سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔