سپین کے مختلف شہروں میں شامی پناہ گزینوں کے حق میں ریلیاں

Rallies

Rallies

میڈرڈ (جیوڈیسک) یورپ کے تمام ممالک میں شامی پناہ گزینوں کیلئے ہمدردی کا جزبہ ہر گزرتے دن کیساتھ پر وان چڑھ رہا ہے۔

یورپی عوام اپنے حکمرانوں سے مہاجرین کی آمد پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

سپین کے عوام بھی پناہ گزینوں کی کی حمایت میں میڈرڈ کی سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شام میں خانہ جنگی اور بمباری کے باعث وہاں کے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ کسی بھی انسان کو زندگی کے تحفط کے حصول سے روکنا انسانیت کیخلاف ہے۔

دنیا شامی شہریوں کی مدد کرنے میں پہلے ہی تاخیر کر چکی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پناہ گزینوں کے حق میں مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔