میڈرڈ(جیوڈیسک)سپین سمیت تین یورپی ممالک سے جعلی شادیاں کرانے والے گروہ کے 26 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔سپین کی پولیس نے برطانیہ،پرتگال،جرمنی اور فرانس کی پولیس کے تعاون سے جعلی شا دیاں کروانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
گروہ کے سربراہ کو فروری میں سپین کے شہر بارسلونا سے گرفتار کیا گیا۔گروہ یورپ کی شہریت کے لیے پاکستانی سمیت ایشیائی ممالک کے تارکین وطن کی جعلی شادیاں کرانے میں ملوث ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ یورپ کی شہریت کے لیے پاکستانی سمیت ایشیائی ممالک کے تارکین وطن کی جعلی شادیاں کرانے میں ملوث ہے،گروہ پر بینک فراڈ اور دستاویزات میں جعلسازی میں بھی ملوث ہے۔