میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وسطی علاقے میں ہزاروں شہری حکومت کی معاشی اور بچت پالیسیوں کےخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے احتجاج کو تبدیلی مارچ کا نام دیا ہے۔
جس میں بائیں بازو کی جماعتیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ بائیں بازو کی بڑی جماعت پوڈیموز نے مظاہرے میں اپنی طاقت کا بھرپور شرکت کی ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر حکومت مخالف بینر اٹھا کر خوب نعرے بازی کی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت کا موقع ملا تو وہ سارے ملکی قرضے ختم کر دیں گے ان کی حکومت نجی کمپنیوں کے مفادات کو تحفظ دینے کے بجائے عوام کی خدمت کرے گی۔