بارسلونا (جیوڈیسک) یونان کا جنگی طیارہ اسپین میں نیٹو کے تربیتی مرکز پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور تیرا زخمی ہوگئے۔
طیارہ اسپین کے شہر بارسلونا میں نیٹو کے تربیتی مرکز پر گر کر تباہ ہوا، ایف سولہ طیارہ یونان کی فضائیہ کا تھا اور مشقوں کے دوران تریبتی پرواز پر تھا۔
حادثے میں دس افراد ہلاک اور تیرا زخمی ہوئے، ہلاک ہونیوالوں میں دو پائلیٹ بھی شامل تھے۔ طیارے کے تباہ ہونے کے بعد دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دیئے، زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فوری طور پر طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔