میڈرڈ (جیو ڈیفنس) سپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے سپین داخل ہوتے ہی گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپین کی ایک عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے۔ اسرائیلی وزیر اعظم پر 2010 میں غزہ جانے والی فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرنے کے الزام میں وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2010 میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔