اسپین(جیوڈیسک) اسپین سمیت جبل طارق کے شہریوں نے جبل طارق کو یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے چوونوے میمبر بنائے جانے پر انتہائی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اسپین برسوں سے دعوی کر رہا ہے کہ جبل طارق اسپین کا لازمی حصہ ہے کیونکہ جبل طارق برطانیہ کو ایک معاہدے کے تحت مخصوص وقت کیلئے دیا گیا تھا۔ جبکہ برطانیہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب تک اسپین کو اس کے حق سے محروم رکھا ہوا ہے۔
اسپین سمیت جبل طارق کی عوام میں بھی برطانیہ کے قبضے کے خلاف تشویش پائی جاتی ہے اور شہری برطانوی تسلط سے دلبرداشتہ ہوکر حق خود ارادیت اور آزادی کے بنیادی حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جبل طارق کی عوام برطانیہ سے آزادی چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام میں برطانیہ سے متعلق منفی سوچ زبان زدعام ہے۔ دوسری جانب یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے میمبران بھی جبل طارق پر برطانیہ کے غاصبانہ قبضے کو اسپین کی خود مختاری اور اقتدار اعلی پر حملہ قرار دیتے ہیں۔