ویلنشیا (جیوڈیسک) اسپین میں ہونے والی موٹر سائیکل ریس کے فیصلہ کن مرحلے میں مارک مارکوئز نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ایک رائیڈر کی قلابازی نے ایونٹ کو اعصاب شکن بنا دیا۔ میزبان ملک کے مارک مارکوئز نے زبردست جوش اور کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔
انہوں نے مقررہ فاصلہ 46 منٹ اور انتالیس اعشاریہ چھ دو سات سیکنڈ میں طے کیا۔ مارک مارکوئز کی یہ جیت تاریخ ساز بن گئی۔ انہوں نے سیزن میں بارہ ٹائٹلز جیتنے والے آسٹریلوی مک دوھن کا سترہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اٹلی کے ویلنٹینو روسی دوسرے نمبر پر رہے۔