سپین میں قرون وسطیٰ کے دور کی تلواروں کی لڑائی کی یاد تازہ

Spain

Spain

سپین (جیوڈیسک) بارسلونا میں قدیم قرون وسطی کے دور میں تلواروں اور نیزوں سے لڑی جانے والی جنگ کی یاد تازہ کی گئی، زرہ پہنے کھلاڑی میدن میں اترے تو شہری اپنی پسندیدہ ٹیم کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

سپین کے شہر بلمونٹے کے قدیم قلعے میں سجا ،قرون وسطی کے دور کی لڑائی کا میلہ تلواریں، نیزے، بھالے، چھرے اور ڈھالیں پکڑے زرہ بکتر پہنے کھلاڑی میدان میں اترے تو شائقین حیران رہ گئے۔

فرضی لڑائی میں پولینڈ، ڈنمارک اور سپین کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئیں تو شائقین کا جوش و خروش بھی اپنے عروج کو پہنچ گیا اور شہری ٹیموں کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، جیتنے والے فائٹرز کو انعامات سے نوازا گیا۔