امریکی (جیوڈیسک) امریکی نوعمر سوئمر کیٹی لیڈیکی نے پندرہ سو میٹر خواتین تیراکی کا عالمی ریکارڈ توڑ کر فری اسٹائل سوئمنگ چپمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
اسپین کے شہر بار سلونا میں ہونے والی خواتین لائف اسٹائل سوئمنگ چپمپئین شپ میں سولہ سالہ امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختصر وقت میں پندرہ سو میٹر کی تیراکی کر کے اپنی ہم وطن کیٹ زنگلر کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
دو روز قبل فری اسٹائل سوئمنگ چمپئین شپ کے چار سو میٹر تیراکی کے افتتاحی میچ میں بھی کیٹی طلائی تمغہ اپنے نام کرچکی ہیں ۔ یاد رہے اس سے قبل پندرہ سو میٹر تیراکی کا مختصر وقت میں فاصلہ عبور کرنے کا اعزاز کیٹ زنگلر کے پاس تھا۔