اسپین میں نئے بادشاہ نے حلف اٹھا لیا، تاج پوشی پر عوام کا جشن

Spain

Spain

میڈریڈ (جیوڈیسک) اسپین میں نئے بادشاہ نے حلف اٹھا لیا، لوگوں نے تاج پوشی پر جشن منایا، اسپین کی نئی ملکہ پہلے نیوز اینکر رہ چکی ہیں۔ اسپین کو نیا بادشاہ مل گیا، کنگ فلپ ششم نے میڈرڈ میں حلف اٹھا لیا۔ فلپ ششم کے سر اسپین کے بادشاہ کا تاج سج گیا، میڈرڈ کی گلیاں دن بھر شادیانوں سے گونجتی رہیں۔ 46 سالہ فلپ حلف برداری کے لیے کانگریس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال ہوا۔

حلف کے بعد باری آئی شاہی روایت کے مطابق میڈرڈ کی سڑکوں پر شاہی گشت اور پریڈ کی، گھوڑوں کی ٹاپوں نے ماحول گرمایا، لوگوں کے جشن نے سماں رنگین بنایا اور پھر باری آئی شاہی محل کی بالکنی میں آکر لوگوں کی نیک تمناؤں کا جواب دینے کی، محل کے باہر ایک طرف بادشاہ کی رعایا تھی تو دوسری طرف ملکہ کے پرستار، کیونکہ اسپین کی ملکہ لیٹیزیا اورٹز کا چہرہ لوگوں کے لیے نیا نہیں۔

ملکہ بننے سے پہلے لیٹیزیا ایک نیوز اینکر تھیں۔ ملکہ کا تاج سر پر سجا کر لیٹیزیا نے اپنی زندگی کا نیا دور شروع کیا ہے، لیکن کیمرا اب بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، کیونکہ کبھی کی نیوز اینکر اب اسپین کی ملکہ ہیں۔