میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے رننگ آف دی بلز فیسٹیول سے تو ہر کوئی واقف ہو گا جہاں مقامی افراد بپھرے بیلوں کے آگ دوڑتے نظر آتے ہیں تاہم اب اسپین میں ایک نیا کھیل سامنے آیاد ہے۔
جی ہاں بالکل رننگ آف دی بلز کے بعد اب پیش ہے رننگ آف دی بالز ،جس میں مقامی قصبے کے افراد بڑے سائز کی گیند کے آگے دوڑتے نظر آتے ہیں۔ اسپین کے قصبے مٹائل پینو کے رہائشیوں نے ایک نیا دلچسپ کھیل Boloencierro متعارف کروایا ہے جس میں قصبے کے افراد 100کلو گرام وزنی گیند کے آگے دوڑتے ہیں اور انہیں خود کو گیند کے نیچے آنے سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔