کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا میں رنگا رنگ میوزک شو جاری تھا اور سٹیج پر ہسپانوی پاپ سٹار اینرک اگلیسیس اپنے فن کے جوہر دکھا رہے تھے۔ شائقین کی بے تحاشا داد پا کر پاپ سٹار کو شوخی سوجھی اور انہوں نے ایک ہاتھ سے ڈرون پکڑ لیا۔
شائقین اپنے پسندیدہ گلوکار کی اس ادا پر جھوم اٹھے اور پرستاروں نے خوب شور مچایا کہ اچانک ہسپانوی پاپ سٹار کا ہاتھ ڈرون کے پروں سے چھو گیا۔ تیز دھار پروں نے ہاتھ چیر کر رکھ دیا۔
موصوف فوراً ہی سٹیج سے بھاگ کر پیچھے چلے گئے اور دس منٹ بعد مرہم پٹی کرا کے پھر سٹیج پر آ دھمکے۔ لہولہان ہاتھ سے انہوں نے اپنی شرٹ پر دل کانشان بنایا اور ایک بار پھر شو لوٹنے میں مصروف ہو گئے۔
واضع رہے کہ موصوف پہلے بھی شوز کے دوران اس طرح کے ایڈونچرز کرنے پر مشہور ہیں۔