میڈرڈ (جیوڈیسک) ہسپانوی میڈیا کے مطابق پونتی ویدرا شہر میں وزیراعظم راجوئے لوگوں سے بات چیت کر رہے تھے کہ قریب کھڑے ایک شخص نے انکی بائیں گال پر مکا مارا۔ گھونسا لگنے سے انکا چشمہ ٹوٹ گیا اور انہیں انکے گرد موجود لوگوں نے گرنے سے بچایا۔
حملہ آور کو سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔ جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسکی عمر سترہ برس ہے۔ ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے وزیراعظم راجوئے کی پیپلز پارٹی کے بیس دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے امکانات کم ہیں۔