میڈریڈ (جیوڈیسک) اسپین کے دارالحکومت میں رینجرز نے چھاپہ مار کر چین کے ایک بینک ’آئی سی بی سی‘ کی میڈریڈ برانچ کے منیجر کو گرفتار کر لیا۔
چھاپہ کے دوران رینجرز اہلکار تمام دن بینک میں تفتیش کرتے رہے ۔ چھاپےکی وجہ بینک منیجرکی جانب سے ا سپین میںچائنیز مافیا کی رقوم کو چین بھیجنے میں سہولتیں فراہم کرنابتایاجارہا ہے۔
اسپین سے چین بھیجی جانے والی رقم کا اندازہ 4 کروڑیورو لگایا جا رہا ہے۔منیجر کی بدولت ا سپین کے ٹیکسوں میں غبن اور ورکرز کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والے مافیا کی جانب سے رقوم کو باآسانی چائنا منتقل کیا جا رہا تھا۔
یہ رقوم چین میں بیرون ملک کی جانے والی سرمایہ کاری کا منافع ظاہر کرنے کے سبب قانونی قرار دی جاتی تھیں۔
مذکورہ بینک کی چین میں 16ہزار سے زائدشاخیں ہیں جبکہ دنیا بھر میںاس کی 1562 ایجنسیاں قائم ہیں۔