اسپین میں ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکنے کا میلہ

Spain

Spain

سپین میں ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکنے کا سالانہ میلے شروع ہو گیا ہے، میلے میں ہزاروں لوگ شریک ہیں جنہوں نے ٹماٹر مار مار کر ایک دوسرے کو لال کر دیا۔ ٹماٹو فیسٹیول سپین کے شہر ویلنشیامیں ہرسال منعقد ہوتا ہے۔ پہلے دن ہر عمر کے بیس ہزار افراد نے میلے میں شرکت کی۔

دلچسپ ایونٹ میں ٹماٹر برسانے کے لئے دس یوروفیس رکھی گئی ہے۔ میلے کے پہلے دن لوگوں نے ایک دوسرے پر ایک سو تیس ٹن ٹماٹر پھینکے۔ ٹماٹر بازی اس قدر شدید تھی کہ شہر کی سڑکیں سرخ تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ لوگ ایک دوسرے کو ٹماٹرمار مار کر بے حال ہو گئے۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد میلہ کئی روزجاری رہے گا۔