اسپین :داعش کو بھیجی جانے والی 20 ہزار فوجی وردیاں ضبط

ISIS

ISIS

بارسلونا (جیوڈیسک) اسپین میں پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش کو بھیجی جانے والی 20 ہزار فوجی وردیاں ضبط کر لیں۔ہسپانوی پولیس کے مطابق ساحلی شہروں ویلنسیا اور الخضراء میں کارروائی کے دوران 20 ہزار فوجی وردیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

وردیاں تین کنٹینرز میں استعمال شدہ کپڑوں کے طور پر چھپائی گئی تھیں جو شدت پسند تنظیموں داعش اور النصرہ فرنٹ کو بھیجی جارہی تھیں، تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کنٹینرز کس ملک کے لیے روانہ ہونا تھی۔