کاتالونیا (جیوڈیسک) اسپین میں آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والے علاقے کاتالونیا میں مظاہرین نےاحتجاج کرتے ہوئے سڑکوں اور ٹرين کی پٹریوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔
اس ہڑتال کی کال کاتالونيا کی اسپین سے آزادی کے حق ميں سرگرم ایک گروپ نے دی ہے۔ مظاہرين ميڈرڈ ميں اپنے کئی اعلی رہنماؤں کی حراست کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اطلاعات ہيں کہ کم از کم پچاس اہم راستے مکمل طور پر بند ہيں، جس سبب کاروبار زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
کاتالونيا ميں آزادی کے کے لیے کرائے گئے حاليہ ريفرنڈم کے بعد سے اسپين ميں سياسی بحران بپا ہے۔