میڈرڈ (جیوڈیسک) سیاحوں سے بھری بس الٹنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ شمال مشرقی شہر تاراگونا کے قریب پیش آیا۔
جہاں سیاحوں سے بھری ایک بس الٹ گئی اور ایک دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی۔
بس میں 50 سے زائد غیر ملکی طالب علم سوار تھے۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔