اسپین : ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی

Spain

Spain

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین میں ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔ شمال مغربی اسپین میں ٹرین میں زوردار دھماکا ہوا، ٹرین دیوار سے ٹکرائی اور بوگیاں الٹ گئیں، خوف ناک حادثے میں 178 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 95 افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔ اسپین میں 1944 کے بعد یہ ٹرین کا سب سے ہول ناک حادثہ ہے جس پر اسپین کی حکومت نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔