اسپین میں ٹرین حادثہ، ہلاکتیں 60 ہوگئیں

Spain

Spain

میڈرڈ (جیوڈیسک) شمال مغربی اسپین میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی، جبکہ 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اسپین کے شہر سانتیاگو کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم60 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔

متاثرہ ٹرین میڈرڈ سے فیرول جارہی تھی اور اس میں 238 مسافر تھے۔ مقامی حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ایک عینی شاہد کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنے سے قبل زوردار دھماکا بھی سنا گیا جس کے بعد ٹرین کی تمام بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔