بارسلونا (جیوڈیسک) اسپین میں ایک پورا گاوں برائے فروخت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ا سپین کے سب سے بڑے صوبے کاتالونیہ کے شہر’’ تاراگونا‘‘ کے قریب ایک گاوں “اسبیلادا”برائے فروخت ہے ،جس میں 14 جائیدادیں ، دو بڑی سڑکیں اور دو چوک واقع ہیں اور اس گاوں کی قیمت صرف 80000 یورو ہے۔
یہ گاوں ایک بینک کی ملکیت ہے اور تاراگونا کی خوبصورت پہاڑی پر واقع ہے۔ پہاڑی سلسلے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس گاوں کو سیاحتی مقام بنانے کی کوشش بھی کی گئی مگر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
یہ گاوں 1950 اور 1960 کی دہائی میں ایک فیکٹری کی وجہ سے آباد تھا مگر فیکٹری کی بندش کے بعد لوگوں نے اس گاوں کو چھوڑ دیا۔ امکان ہے کوئی چینی سرمایہ کار اس گاوں کو خرید سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ا سپین میں معاشی بد حالی کی وجہ سے 3000 گاوں برائے فروخت ہیں جن میں کچھ گاوں سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی کار آمد ہیں۔ بعض رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ا سپین کے گاوں لندن میں بکنے والے کار گیراج سے بھی سستے ہیں۔