آنجہانی مداح کو خراج تحسین ،پلے کارڈز سے تصویر بنا دی

Spanish Football League

Spanish Football League

میونخ (جیوڈیسک) سپینش فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کے مداحوں نے شالکے کیخلاف میچ کے دوران جہاں اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا وہی چند روز قبل تک اپنے ساتھ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے والے شائق فیبی کو عمدہ انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

فیبی نامی بائرن میونخ کا مداح گزشتہ ماہ انتقال کرگیا تھااس کے ساتھیوں نے بنڈس لیگا کے میچ کے دوران پلے کارڈز سے اس کی تصویر بنا کر اسے خراج تحسین پیش کیا، تماشائیوں نے دل والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ بائرن میونخ اور شالکے کے کھلاڑیوں نے بھی میچ روک کر فیبی کو خراج تحسین پیش کیا۔