اسپینش فٹبال لیگ، ریال میڈرڈ نے تین ایک سے فتح سمیٹ لی

Real Madrid

Real Madrid

میڈرڈ (جیوڈیسک) میچ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ اور بارسلونا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ نیمار نے چوتھے منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر میچ کو جاندار بنا دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کے اسکور سے حساب برابر ہو گیا۔

اسی ایک ایک کی برابری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔ جس کے بعد میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے پیپی اوربینزیما کے گول نے اسکور تین ایک کر دیا۔ جس پر میچ ختم ہوا۔

فٹبال ورلڈکپ میں دانت کاٹنے اور سزا پانے والے لوئز سوآریز بارسلونا کی طرف سے ڈیبیو کو یادگار نہ بنا سکے۔ لیونل میسی کی تجربہ کاری بھی بے کار گئی۔