سپینش فٹبال سیزن میں مزید ریکارڈ بنائوں گا : لائیونل میسی کا عزم

Messi

Messi

سپین (جیوڈیسک) بارسلونا کے سٹار سٹرائیکر لائیونل میسی کا کہنا ہے کہ وہ سپینش فٹبال سیزن میں مزید ریکارڈ بنائیں گے۔ تاہم ان کا ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔ لائیونل میسی نے حالیہ اپنے ملک اور کلب کے لیے 400 گولز سکور کرنے اعزاز حاصل کیا تھا۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے گروپ ای میں بائرن میونخ کی ٹیم نے سی ایس کے اے ماسکو کو ایک صفر سے شکست دیدی۔ میونخ کے تھامس مولر نے پنلٹی کِک پر ایک گول داغ کر ٹیم کو فتح دلائی۔

ادھر چیمپئنز لیگ کے گروپ بی میں لیور پول کی ٹیم کی کمزور حریف باسل سے ایک صفر کی اپ سیٹ شکست کے بعد ناک آؤٹ سٹیج میں رسائی کی امیدیں ماند پڑ گئیں۔ ایف سی باسل کا واحد اور میچ وننگ گول سٹریلر نے سکور کیا۔